پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :