Time 05 اپریل ، 2024
پاکستان

کراچی میں اتوار سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل
 سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے جب کہ  زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔

مزید خبریں :