01 مئی ، 2024
لاہور: 20 کلو آٹےکی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی۔
چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔
عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔