08 نومبر ، 2020
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج پر حملہ ضلع کپواڑہ میں کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی افسر سمیت 4 بھارتی فوجی مارے گئے۔
دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ ہی میں محاصرے کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کپواڑہ کے مختلف علاقوں کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض افواج کی جانب سے آئے روز بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔