17 اگست ، 2016
مقبوضہ کشمیر میں سری نگر اور بارہ مولا ہائی وے پر مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے2 فوجی اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا،حملے میں 5 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔
بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق حملہ رات ڈھا ئی اور 3 بجے کے درمیان کیا گیا ، حملہ کر کے مسلح افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ، فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔
مقبوضہ کشمیر میں مظاہرےکے باعث پولیس رات کو قافلوں کی شکل میں گشت کر رہی ہے ، گزشتہ روز پلواما میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ بھی کیا گیا تھا جس میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔