LIVE

لاہور : شاہدرہ سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

GEO URDU
February 08, 2013
 

لاہور … لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان مبینہ دہشت گردوں کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتارکیا گیا، ان کے قبضے سے مہلک ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری ان کے گرفتار ساتھیوں کی نشاندہی پر ہوئی ہے۔