LIVE

دیوسائی میں برفباری کا نیا سلسلہ ،غیر ملکی سیاح واپس اسکردو پہنچ گئے

GEO URDU
June 16, 2013
 

اسکردو…ملک کے بلند ترین تفریج مقام دیوسائی نیشنل پارک میں آج صبح سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ شدید برفباری کے باعث ملکی اور غیر ملکی سیاح اپنے خیمے سمیٹ کر واپس اسکردو پہنچ گئے ہیں۔اسکردو سے 28 کلومیٹر پر واقع دیوسائی کا شمار ملک کے بلند ترین تفریح مقامات میں ہوتا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سیاح سرد موسم اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں یہاں آئے ہوئے ہیں تاہم آج صبح سے جاری تیز برف باری اور طوفانی ہواوٴں کے باعث سیاح اپنے خیمے سمیٹ کر واپس اسکردو شہر پہنچ گئے ۔ دیوسائی میں تین انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے جبکہ درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے تین ڈگری سینٹی گریڈ گر چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیوسائی میں برف باری اور تیز ہواوٴں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔