LIVE

رینجرزکی عذیر بلوچ کے گھر پر چھاپے کی تردید،آپریشن میں3مغوی بازیاب

GEO URDU
June 21, 2013
 

کراچی…رینجرز حکام نے وضاحت کی ہے کہ لیاری میں عزیز بلوچ کے گھرپر چھاپہ نہیں مارا گیا۔دوسری جانب رینجرز نے کراچی میں لیاری کے متاثرہ علاقوں میں آپریشن کے دوران تین مغویوں کو بازیاب کرالیا۔بازیاب کرائے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق ڈیفنس فیز ون، جبکہ دو کا تعلق لیاری سے ہے ، بازیاب کرائے گئے عمر ارشد کو13جون کو سٹی کورٹ کے سامنے سے اغوا کیا گیا تھا۔