LIVE

اداکار ہ صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کیس کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک
October 25, 2013
 

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے اداکار ہ اور ماڈل صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر دی ،اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے بچوں کی بازیا بی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ،صوفیہ مرزا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت نے اس کے بچوں کو بیرون ملک لے جانے پر پابندی عائد کی تھی ،اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل تھے ،اس کے باوجود اس کا سابق شوہر بچوں کو بیرون ملک لے گیا ، اس نے عدالت سے نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی ۔