LIVE

روزانہ تیس بادام کھائیں ،یاداشت بڑھائیں ، وزن گھٹائیں

NGT
June 30, 2014
 

نیویارک .....این جی ٹی.....ویسے تو بادام کھانا یاداشت بڑھانے کے لئے مفید تصور کیا جاتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ وزن گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ امریکا میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً تیس بادام کھانے سے ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کی خواہش بھی پوری ہوجاتی ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا۔ماہرین کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد بلا جھجک بادام کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ بھوک کی اشتہا کم کرنے کے ساتھ ساتھ وٹامن ای کی مقدار میں اضافہ بھی کرتا ہے جس سے وزن میں بالکل بھی اضافہ نہیں ہوتا۔