LIVE

بھارت :برج العرب ٹاور سے مشابہت رکھنے والی عمارت تیار

GEO URDU
May 02, 2015
 

دہلی .....بھارت میں ایک شخص نے دبئی کے مشہور برج العرب سے مشابہہ عمارت تیار کرڈالی۔بھارتی ریاست پنجاب میں ایک شخص نے 3 منزلہ لگژری فارم ہاؤس تیار کیا ہے، جس کی عمارت دبئی کے برج العرب سے مشابہت رکھتی ہے۔ فارم ہاؤس کے مالک نے اسے برج علی کا نام دیا ہے، برج العرب کو دیکھنے کے شوقین افراد بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ادھر دبئی میں برج العرب کے مالک کا کہنا ہے کہ اس عمارت کے حقوق صرف ان کی کمپنی کے پاس ہیں بھار ت کے شہر ی نے بغیر اجازت کے برج العرب کی نقل تیار کی ہے۔