LIVE

ملتان:پی ٹی آئی کارکنوں کا شاہ محمود قریشی کیخلاف انوکھا احتجاج

GEO URDU
November 04, 2015
 

ملتان.......ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائشگاہ کے سامنے انوکھا احتجاج کیا ۔

ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ رات سے شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین نے مرغی کے انڈوں پر گو شاہ گو کے نعرے درج کیے اور نوٹ لہرا کر بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹیں خریدنے کا بھی نعرہ لگایا ۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی ٹکٹ من پسند افراد کو دئیے ہیں جب تک ٹکٹوں کی مصنفانہ تقسیم نہیں کی جاتی تب تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔