LIVE

چین سے لاہور آنیوالی پرواز کے دروازے ٹیک آف ہوتے ہی کھل گئے

GEO URDU
January 15, 2016
 

بیجنگ .....چین سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کے دوران دروازے کھل گئے، دوبار کی کوشش بھی بے سود رہی،پرواز 8گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی جس پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا ۔

گانزوایئرپورٹ سے دو بارپروازکی کوشش کی گئی ،ہربارجہازکادروازہ کھل گیا۔مسافر کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز نے چین کے شہر گانزوسےلاہور کے لیے اڑان بھری، ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے دروازے کھل گئے، جس کے بعد جہاز کو روک لیا گیا۔

جہازمیں 4 سوسے زائدمسافرسوارہیں،جنہوں نےجہازکی تبدیلی کامطالبہ کیا لیکن نجی ایئرلائن کی انتظامیہ مسافروں کواسی جہازمیں لانےپربضدرہی،پروازکوپاکستانی وقت کےمطابق شام7بجے لاہورکیلئے روانہ ہوناتھا۔