LIVE

وزیراعظم نے چیئرمین اوگرا کی فوری تعینات کا حکم دیدیا

GEO URDU
January 29, 2012
 

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اوگرا کی فوری تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے چیئرمین اوگرا کی فوری اور میرٹ پر تعیناتی کے لئے وفاقی سیکریٹری کابینہ کو ہدایت کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے معاملات شفاف انداز میں چلائے جائیں۔