LIVE

ملتان کے نجی چڑیا گھر میں شیر کے 4 بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک
June 11, 2016
 

 


ملتان میں نجی چڑیا گھر میں شیر کے چار بچوں کی پیدائش ہوئی ،جن میں ایک بچہ گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو گیا جبکہ تین بچے صحت مند ہیں ۔


ملتان کے مقامی زمیندار فضل عباس کے گھر شیرنی نے تین روز قبل چار بچوں کو جنم دیا لیکن ایک بچہ ملتان کی گرمی برداشت نہ کرسکا اور جنم لیتے ہی دم توڑ گیا۔اب باقی بچوں کے لیے پنجرے میں الگ سے ایئر کولر لگادیا گیاہے۔


رانی نامی شیرنی اب تک 21 بچے پیدا کرچکی ہے۔ ہر ماں کی طرح یہ بھی اپنے بچوں پیار بھی کرتی ہے اور ان کی حفاظت بھی۔