LIVE

فلم "انٹو دی فورسٹ"کا نیا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
July 03, 2016
 

 


سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور کینیڈین سائنس فکشن ڈرامہ فلم انٹو دی فورسٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


پیٹریشیا روزیما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ملک میں بجلی کی بندش کے باعث بیماری،تنہائی اور بھوک سے لڑتی دکھائی دیںگی۔


فلم کی کاسٹ میں ایلن پیج،ایوان ریچل ووڈ،میکس منگھیلا،کلم کیتھ اور سینڈی سدھو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔


نیو فشمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔