LIVE

نیس کے حملہ آورکا اسلام سےکوئی تعلق نہیں، پڑوسی

ویب ڈیسک
July 18, 2016
 

فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات کے دوران 84افراد کو ٹرک سے کچلنے والے شخص محمد الحویج کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ ملزم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں تھا، نہ ہی القاعدہ یا داعش سے ، وہ شراب پیتا تھا، نشہ کرتا تھا اور باقی لوگوں کی طرح ساحل پر جاتا تھا۔


ملزم محمد الحویج کے پڑوسی ویسام کے مطابق حملے کی رات ملزم اپنے ایک دوست کے ساتھ شراب نوشی کر رہا تھا کہ دونوں میں جھگڑا ہو گیا، اُس کے دوست نے اُسے طعنہ دیا کہ وہ کسی کام کا نہیں ہے، نہ ہی اُس کی کوئی اوقات ہے، اس پر ملزم نے کہا کہ جلد دنیا اُس کا نام جان جائے گی۔


پڑوسی کے مطابق ملزم کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی تھی، وہ اکیلا رہتا تھا اور سائیکلیں چوری کرتا تھا ۔ اُس کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔