LIVE

رحیم یارخان: نہر میں 50فٹ چوڑا شگاف ،فصلوں کو نقصان

ویب ڈیسک
July 23, 2016
 

 


رحیم یار خان کی بستی پیر جندل شاہ کے قریب احمد نہر میں 50فٹ چوڑا شگاف پڑنےسے کپاس سمیت کھڑی فصلوں اور کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ جلد ہی شگاف پُر کرلیا جائےگا۔


رحیم یار خان کی بستی پیر جندل شاہ کے قریب احمد نہر میں 50فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے کپاس سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہےجبکہ کئی کچے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں ۔محکمہ آبپاشی کا عملہ شگاف پرکرنے کےلئے پہنچ گیا ہے ۔


محکمہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد ہی شگاف کو پُرکرلیا جائےگا۔نہر کے ہیڈ سے پانی کے اخراج کو روک دیاگیا ہے تاکہ پانی سے مزید تباہی نہ ہو۔