LIVE

راجن پور: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی ،5 دہشتگردہلاک

GEO URDU
July 24, 2016
 

راجن پور میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکا کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دہشت گرووں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔


سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق راجن پور کے کرد چوک میں سی ٹی ڈی اور پولیس نےخفیہ اطلاع پر مشترکا ناکہ لگایا ہوا تھا۔


8 مبینہ دہشت گردودں کوروکنا چاہا توانہوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرینیڈ،ایک آٹو میٹک رائفل اور2 پستول برآمد کر لیےگئے،سی ٹی ڈی ذرائع نے دہشت گردوں کا تحریک طالبان پنجاب سے تعلق بتایا ہے ۔