LIVE

کراچی:رینجرز کی کارروائی، پاپوش ، لیاقت آباد سے 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
August 24, 2016
 

 

کراچی کے علاقوں پاپوش نگر اور لیاقت آباد میں سندھ رینجرز نے ایک کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عابد کا تعلق ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ کے عسکری ونگ سے ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم عابد قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ،دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔