LIVE

وسیم اختر کومزید مشکل سے بچانے کے لیے ٹوکا،ارشد وہرا

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

کل پریس کانفرنس کے دوران کراچی کے نو منتخب ڈپٹی مئیر ارشد وہرا کے پاس کس کا فون آیا تھا؟کراچی کے مئیر وسیم اختر جیل میں رہ کر کیسے امور چلائیں گے؟کراچی کےاہم مسائل کیا ہیں ؟کراچی کےنائب مئیر ارشد وہرا نے سب بتا دیا۔

کراچی کے نو منتخب ڈپٹی مئیر ارشد وہرا جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان کے مہمان بنے اور کئی باتوں سے پردہ اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ وسیم اختر پہلے ہی مقدمات کا سامنا کررہےہیں ، مزید کسی مشکل سے بچنے کےلیے انہیں ٹوکا۔

ارشد وہرا نے کہا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی ہی اب اہم فیصلے کریگی،ڈپٹی مئیر منتخب ہو کر وہ ان مسائل کو حل کریں گے جن کے لیے عوام نے انہیں منتخب کیا ہے ۔

ارشد وہرا نے کراچی سے سائن بورڈز ہٹانے پر سپریم کورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔