LIVE

صومالیہ کے جنوبی علاقےمیں خودکش دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

 

صومالیہ کے جنوبی علاقےمیں خودکش دھماکا کی اطلاع ملی ہے ،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کاخدشہ ہے۔

درین اثنا صومالی ذرائع کے مطابق جنگجو ئوں نے صومالیہ کے دارالحکومت میں واقع ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کیا ہے۔اس موقع پر مسلح جنگجوئوں اور سرکاری فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ادھر جنوبی صومالی قصبے بردھارے سے بھی دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔اس واقعہ میں ڈسٹرکٹ کمشنر سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ مقامی انتہا پسند تنظیم الشباب اس قسم کے حملے اکثر ہوٹلوں اور پبلک مقامات کرتی رہتی ہے۔