LIVE

سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج ہوں گے

ویب ڈیسک
September 26, 2016
 

 

ریاض حسین ... سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گے۔

ایوان بالا سینٹ کا اجلاس آج تیسرے پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا جبکہ سینٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس دن ایک بجے طلب کیا گیا ہے جس میں کارروائی کا ایجنڈہ طے کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا 36 واں اجلاس آج شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ دونوں ایوانوں میں قانون سازی سمیت اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔