LIVE

نئی دہلی میں برڈ فلو کا خطرہ منڈلانے لگا، کئی پرندے ہلاک

ویب ڈیسک
October 21, 2016
 

 

بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں برڈ فلو کا خطرہ منڈلانے لگا، برڈ فلو سے کئی پرندوں کی ہلاکت کے بعد نئی دلی کے پارکوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے پھیلنے کے امکانات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، نئی دلی کے پارک میں جھیل کے کنارے کئی پرندے مردہ پائے گئے ،جس کے بعد حکام نے دلی کے پارک کو بند کردیا۔

اس سے قبل دلی کے نیشنل زولوجیکل پارک میں بھی پرندوں کی ہلاکت کے بعداسے بند کردیا گیا تھا، گزشتہ ہفتے سے دلی میں ہجرت کر کے آنے والے 20 پرندے مردہ پائے گئے ، جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام حرکت میں آگئے ۔