LIVE

یشونت سنہا کی حریت رہنمائوں سے ملاقات

ویب ڈیسک
October 25, 2016
 

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نےذاتی حیثیت میں سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں سے ملاقات کی ۔

کشمیر میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی سے ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں یشونت سنہا نے کہا کہ ہم یہاں مذاکرات کے مقصد سے آئے تھے اور یہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔