LIVE

عمران خان نے سی پیک پر بدترین حملہ کیا، احسن اقبال

ویب ڈیسک
October 26, 2016
 

 

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سی پیک پر بدترین حملہ کیا ہے، انہوں نے پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کے لئے اندھے ہو چکے ہیں،سی پیک منصوبوں کی کمپنی کا تعین پاکستان نہیں بلکہ چین کرتا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت چین کی طرف سے نامزد کردہ تین کمپنیاں بولی میں حصہ لیتی ہیں، سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو پراجیکٹ ملتا ہے۔