LIVE

پنجاب بھر میں مخصوص بلدیاتی نشستوں کیلئے پولنگ جاری

ویب ڈیسک
November 15, 2016
 

 

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ،پہلےمرحلےمیں ضلع کونسلز،میونسپل کارپویشنزاور میٹروپولیٹن کارپوریشنز کی مخصوص نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب میں ضلع کونسلز ، میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی ۔

انتخابات خواتین ، یوتھ ، مزدورں ، کسانوں اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ہو رہے ہیں ،مخصوص نشستوں پر انتخابات تین مرحلوں میں ہو رہے ہیں ۔

دوسرے مرحلے میں پولنگ 17 نومبر کو ہو گی، جس میں میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے،تیسرے مرحلے میں یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے لیےپولنگ 19 نومبر کو ہو گی۔