پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے وفاقی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ27 دسمبر تک چار مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج ضرور ہوگا۔
سعید غنی نے کہا کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، پیپلزپارٹی نے حکومت سے اپنا وزیرخارجہ بنانے کا کہا ہے، پیپلزپارٹی کا نہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں، بارڈز پر بھارت جارحیت کررہا ہے لیکن کوئی وزیرخارجہ نہیں جو دنیا کو بتا سکے۔