LIVE

نواب شاہ :وزیراعظم اور آرمی چیف نےزخمیوں کی عیادت کی

ویب ڈیسک
February 17, 2017
 

وزیراعظم نواز شریف نوابشاہ پہنچ گئے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں،انہوں نے نوابشاہ کے اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف نے زخمیوں کوپھول دیئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں۔ملک میں دہشت گرد کارروائیوں کےخاتمےکے لیےپوری قوم متحدہوجائے۔

قبل ازیں وزیراعظم نواب شاہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ استقبال کے لیے موجودتھے، گورنراور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ان کا استقبال کیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ایئرپورٹ پر موجودتھے۔

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی نواب شاہ پہنچے ہیں۔