LIVE

اب کتے بھی ہوائی جہازمیں سفر کا مزہ لیں گے

ویب ڈیسک
February 28, 2017
 

جاپان میں معروف ایئر لائن کی جانب سے نئی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں پالتو کتے ہوائی جہاز میں سفر کرتے نظر آئیں گے۔

جاپان میں خصوصی سروس کے تحت اب مسافرجہاز میں سفر کے دوران اپنے پالتو کتوں کو ساتھ لے کر جاسکتے ہیں جس کے ذریعے نہ صرف ان کا سفر آسان ہوجائے گا بلکہ مسافر مطمئن بھی رہیں گے۔