LIVE

لاہور ،چوریاں کرنے والا خواتین گینگ گرفتار

ویب ڈیسک
February 28, 2017
 

لاہور میں لوئر مال پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑ لیا، ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے اور مسروقہ مال برآمد ہوا ہے۔

تھانا لوئر مال پولیس کے مطابق خواتین چور گروہ میں شامل عورتیں گھروں میں کام کے بہانے نوکری کرتیں اور پھر موقع پاتے ہی چوری کر کے غائب ہو جاتی تھیں۔