LIVE

نواز سے کہا تھا کہ ہیرو بننے کا یہی وقت ہے،سرفراز

ویب ڈیسک
March 01, 2017
 

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں نوازنے بہت مشکل کنڈیشن میں بولنگ کی ، جیت کا کریڈٹ محمدنوازکو دینا چاہیے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ نمی کی وجہ سے بال بہت گیلی تھی ۔نوا ز سے کہا کہ یہی ہیرو بننے کا وقت ہے،بہت چھکے لگ چکے ،اعتماد سے بال کرانا۔ ان کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔