LIVE

ترکی: خواتین کی اونچی ایڑی کی سینڈل پہن کر ریس

ویب ڈیسک
March 16, 2017
 

ترکی میں خواتین کے درمیان اونچی ایڑی کی سینڈل پہن کر ریس کا انعقاد کیا گیا، ریس کے دوران کچھ نے تیزی کے ساتھ فاصلہ طے کیا جبکہ کئی لڑکھڑاکر سنبھلتی رہیں ۔

ترکی کے شہرانطالیہ میں اونچی ایڑی کی سینڈل پہن کر دوڑ لگانے کے سالانہ مقابلے میں 100 خواتین نے7 سینٹی میٹر اونچی ہیل پہن کردوڑ لگائی ۔

چند خواتین انتہائی تیزی کے ساتھ دوڑتی ہوئی مقررہ فاصلہ طے کرتی دکھائی دیں تو کئی خواتین پورے وقت گرتی پرتی اور خود کوسنبھالتی رہیں۔

جیتنے والی خواتین کو نقد انعامات اور ایک سینڈل کا حقدار قرار دیا گیا۔