LIVE

تھرلر فلم’’ 47میٹرز ڈاؤن‘‘کا نیا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
March 19, 2017
 

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈتھرلر فلم’’47میٹرز ڈاؤن‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوہانز رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سیر و تفریح کیلئے زیر سمندر موجود پنجرے میں قید ہوکر آبی حیات کا نظارہ کرنے جاتی ہیں لیکن بری طرح پھنس جاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مینڈی موور،کلیئر ہولٹ،میتھیو موڈائن،یانی جیلمین اور کرس جے جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیمز ہیرس کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم23جون کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔