LIVE

نوشہرہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، ملزمان فرار

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

نوشہرہ کے بھرے بازار میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جس سےدو دکانداروں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے 4افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کےمطابق چراٹ کےعلاقےسپین خاک کےبازارمیں اتوار کی رات چار ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں دو دکانداروں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

دکانداروں کی شناخت سرتاج اور لال سید ناموں سے ہوئی ہے۔

پبی پولیس کاکہناہےکہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا،لاشوں کو پبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ فرار ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔