LIVE

دادو، دھماکے سے پول گر گیا، 20دیہات کی بجلی منقطع

ویب ڈیسک
March 22, 2017
 

دادومیں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے قریب دھماکے سے بجلی کا پول گرگیا، پول گرنے سے 20سے زائد دیہات کی بجلی منقطع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ترڑی محبت پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹرانسمیشن لائن کے قریب دھماکے سے پول گرگیا۔

سیپکو ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کا پول گرنے سے 20سے زائد دیہات کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔