LIVE

گستاخانہ مواد، ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس

اعزاز سید
March 25, 2017
 

انٹرینیٹ پر گستاخانہ مواد کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈائریکٹرایف آئی اے مظہرالحق کاکا خیل کی زیرصدارت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے معاملے پر آئی بی اورآئی ایس آئی سے معاونت طلب کرلی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اتفاق کیا کہ کسی بے گناہ کو مورس الزام نہیں ٹھہرایا جائے گا، کمیٹی نے تین زیر حراست ملزمان کے بیانات کا بھی جائزہ لیا۔