LIVE

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے خاتون سمیت 4 ڈکیٹ گرفتار

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خاتون سمیت ڈکیت گروپ کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں کارروائی کی جس میں ڈکیت گروپ کے 4 اراکین کو گرفتار کیا گیاجس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان منصوبہ بندی کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے پستول اور خنجر برآمد ہوا ہے۔