LIVE

کراچی میں مکمل امن تک آپریشن جاری رہےگا،کور کمانڈر

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کراچی میں مکمل امن تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے حالات بدل گئے ہیں،پائیدار امن کے لئے مزید کام جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات میں کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ، شہری کے امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ کراچی کے امن وامان کے حوالے سے تاجربرادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔