LIVE

سعودی فوجی اتحاد:راحیل شریف مسلم اتحاد کا سبب بنیں گے،ناصر جنجوعہ

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ راحیل شریف سعودی اتحاد کے سربراہ بنے تو وہ امت مسلمہ کے اتحاد اور ہم آہنگی کا سبب بنیں گے۔

اسلام آباد تقریب سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہر صورت افغانستان سے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، مشرقی اورمغربی فرنٹ میں سےمغربی فرنٹ کوبہترتعلقات سےبندکرناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے بھی دو فرنٹ کھول رکھے ہیں جو گھاٹے کا سودا ہے، افغانستان میں پائیدارامن سےہی روس اوروسطی ایشائی ریاستوں کو سی پیک سےفائدہ ہوگا۔

ناصر جنجوعہ کا کہناتھاکہ راحیل شریف کی سربراہی کا ایران سمیت اتحاد مخالف دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا،سابق آرمی چیف تجربات کے ساتھ مسلم ممالک کی باہمی غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔