LIVE

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، سینیٹ اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے اٹھائیس ویں ترمیم پاس کرنے کے لیے سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔

چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے اٹھائیس ویں ترمیم منظور کی جائے گی۔

اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے اجلاس سے منگل کو اٹھائیس ویں آئینی ترمیم منظور کرالی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام جماعتوں سے رابطہ کر کے مطلوبہ تعداد پوری کر لی ہے۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اگر تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران سنجیدگی دکھاتے تو یہ ترمیم چھ دن پہلے ہی منظور ہو جاتی۔