LIVE

اسلام آباد: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک باپ نے غیر ت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

اعجاز نامی شخص نے نواحی علاقے گولڑہ میں بیٹی عروج کو مارکر پولیس کو اطلاع دی تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی عروج کی عمر 15 برس کے لگ بھگ ہے، بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمزمنتقل کردی گئی ہے جہاں بچی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے ۔