LIVE

طبی سہولت کی فراہمی،سلیم شہزاد کی درخواست منظور

ویب ڈیسک
March 29, 2017
 

سینئرایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کی طبی سہولیات کی فراہمی کی درخواست عدالت نے منظور کرلی ہے۔

درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی ،عدالت نے ملزم سلیم شہزاد وکو جیل مینوئل کے تحت سہولت فراہم کی ہدایت کردی ۔

میڈیا سے گفتگو میں سلیم شہزاد نے کہا کہ مجھے پاکستان زندہ آباد کہنے کی سزا دی جارہی ہے ،سندھ حکومت میرے خلاف پولیس کو استعمال کررہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ لندن سے پاکستان انصاف لینے آیا ہوں،مجھ پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں،جو کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہیں وہ آزاد ہیں۔