LIVE

’گارڈینز آف دی گلیکسی، وولیئم2‘ ' کے نئے کلپس جاری

ویب ڈیسک
April 18, 2017
 

مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’گارڈینز آف دی گلیکسی،وولیئم2‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

برطانوی ناول نگارڈین ایبنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایت کارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرس پریٹ، سیلوسٹر اسٹیلون، کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن، کرس سیلیوَن، الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گُن اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اور موشن پکچرز کے تحت 5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔