LIVE

سعودی عرب: شاپنگ مالز میں غیر ملکی کوملازمت نہیں دی جائے گی

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

سعودی عرب کے شاپنگ مالز میں اب کسی غیر ملکی کو نہیں صرف سعودی شہری کو ہی جاب دی جائے گی، سعودی وزارت محنت نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔

سعودی وزارت محنت اور سماجی ترقی کے مطابق ملک بھر کے شاپنگ مالز میں صرف سعودی مرد یا خواتین کو ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی، فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

فیصلہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔