LIVE

کراچی:لیاری گینگ وارکےٹھکانوں پر چھاپا، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

کراچی کےعلاقے پاک کالونی میں قانون نافذ کرنے والےاداروں نے لیاری گینگ وارکےٹھکانوں پر چھاپا مار کردو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافد کرنے والےاداروں نے رات گئے پاک کالونی پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے اہم کارندوں ساجد ڈکیت ، جمیل چھانگا اور بلال پپو کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران 2 اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہےجبکہ کہ ملزمان ساجد ڈکیت ، جمیل چھانگا اور بلال پپو گولیمار میں عرصہ دراز سے منشیات کے اڈے چلا رہے ہیں اور یہ تینوں دبئی میں مقیم ہیں۔

ملزمان کے ساتھی عارف ٹکی، عبید لنگڑا، فہد بلوچ اور غازی خان علاقے میں نیٹ ورک بھی چلا رہے ہیں ۔