LIVE

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں واضح کیا ہےکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوام کی تکلیف کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، موسم گرما کا سب کو معلوم ہے، پیشگی انتظامات اور اقدامات کرکے مشکلات کم کی جائیں۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پیداواری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے، شارٹ فال لائن لاسزاورچوری کےباعث 5200میگاواٹ تک پہنچ جاتاہے۔

وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ پیداواری یونٹس کو تیل اورگیس کی سپلائی مقررہ شیڈول کےمطابق جاری ہے۔