LIVE

فلم ’اسٹار وارز‘ کے مشہور کردار کا ماسک نمائش کیلئے پیش

ویب ڈیسک
April 27, 2017
 

ٹوکیو میں فلم ’اسٹار وارز‘ کے مشہور کردار کا ماسک نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ ماسک ٹوکیو میں فلم کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔

اس ماسک کی قیمت ساڑھے 14کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ 24قیراط کے خالص 15کلو سونے سے بنا فلم ’اسٹار وارز‘ کے مشہور کردار، جس کا نام فلم میں ’ڈارتھ ویڈر‘ اور کردار ولن کا ہوتا ہے۔