LIVE

پروفیشنل ریسلنگ ایونٹ پی ڈبلیو ای کا کراچی میں آغاز

ویب ڈیسک
May 17, 2017
 

پاکستان میں پہلا پروفیشنل ریسلنگ ایونٹ پی ڈبلیو ای کراچی میں شروع ہوگیا، ایونٹ میں 20سے زائد غیر ملکی ریسلرز شریک ہیں۔

پی ڈبلیو ای کے مقابلے کراچی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں، باضابطہ مقابلوں سے قبل رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں ریسلرز کو متعارف کرایا گیا۔

ہر ریسلر اپنے انداز میں فینز کے سامنے آیا، پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان کا مداحوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

پی ڈبلیو ای مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔