LIVE

رومانٹک فلم ’دی ایکسیپشن‘ کا نیا کلپ جاری

ویب ڈیسک
May 26, 2017
 

رومانس سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیا ر کیونکہ برٹش وار ڈرامہ فلم دی ایکسیپشن کا نیاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ لیویاکس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرمن سپاہی کے گرد گھومتی ہے جو کیسر ولہیم کی ہالینڈ کی رہائشگاہ پر نظر رکھنے والے ایک جاسوس کی کھوج لگاتا ہے لیکن اس ہی دوران وہ ایک ڈچ خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جے کورٹنی، للی جیمز، ایڈی مارسن، کرسٹوفر پلمر، جینٹ میکتیر، بین ڈینیلز اور مارک ڈیکسٹر شامل ہیں۔

لو پٹ اور جوڈی ٹوسل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔